انجینئر امیر مقام نے گنڈا پورا کامناظرہ چیلنج قبول کرلیا
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے علی امین گنڈا پور کسی بھی ٹی وی چینل پر آئیں اور مجھ سے مناظرہ کرلیں، بتائیں گے مریم نواز نے ایک سال میں پنجاب میں کیا کیا ، پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں 13سال کی کارکردگی بتائے، بتائے لیڈر کے اعلان کردہ 350ڈیمز 11سال میں کیوں نہیں بن سکے؟ ، کرپشن میں ملوث صوبائی وزرا کےخلاف اب تک کیا کارروائی ہوئی؟ کتنوں کو سزا ملی ؟۔
امیر مقام نے کہا علی امین گنڈا کو چیلنج ہے خیبرپختونخوا اسمبلی آئیں اور اپنی کارکردگی پر اپوزیشن لیڈر سے لائیو مناظرہ کریںتاکہ عوام کے سامنے سچ اور جھوٹ واضح ہوجائے،ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم پشاور کا نام9مئی کے ماسٹر مائنڈ کے نام پر نہیں رکھنے دیں گے۔



















