کوہاٹ (بیورورپورٹ) لوئر کرم میں بڑے پیمانے پر آپریشن ،18 دہشتگردوں اور 2 سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا۔
آر پی او کوہاٹ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا لوئر کرم کے علاقوں بگن، مندورئی اوچھت و دیگر ملحقہ علاقوں میں دہشتگروں کیخلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کیا گیا،صوبائی حکومت نے جن دہشت گردوں کے سر کی قیمت مقرر کی ہے ان کی گرفتاری کےلئے کرم، ہنگو اور کوہاٹ میں چھاپے مارے جا رہے ہیں ،علاقے میں گھر گھر تلاشی بھی لی جا رہی ہے۔
مطلوب دہشت گردوں کی گرفتاری کےلئے ضلع کرم اور ہنگو کے سرحدی پہاڑی علاقوں میں بھی سرچ آپریشن جاری ہے، گرفتار دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ۔
لوئر کرم میں آپریشن،18 دہشتگرد، 2 سہولت کار گرفتار



















