عید کے بعد ملک گیر احتجاجی تحریک چلائیں گے،ملک احمد خان بھچر

لاہور(خبر نگار)پی ٹی آئی نے عید کے بعد ملک گیر احتجاجی تحریک چلانے کااعلان کردیا۔

اپنے ویڈیو پیغام میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر نے کہا بانی کی ہدایت کے مطابق سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد نئی تحریک شروع کریں گے،تحریک حکومت کے خاتمے تک تحریک جاری رہے گی،اپنی تیاریاں شروع کردیں، وکلا،سیاسی جماعتوں سے رابطہ کرکے بھرپور تحریک چلائیں گے،ملک پر مسلط حکمرانوں کے پاس عوامی مینڈیٹ نہیں ۔