چودھری شجاعت نے سیاسی جماعتوں میں رابطوں کیلئے کمیٹی بنادی

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم وسربراہ ق لیگ چودھری شجاعت نے سیاسی جماعتوں میں رابطوں کیلئے پولیٹیکل کوآرڈی نیشن کمیٹی قائم کر دی۔

ق لیگ کی جانب سے اعلامیے کے مطابق سیاسی جماعتوں میں رابطوں کیلئے قائم کمیٹی کے چیئرمین میر نصیر خان مینگل ، وائس چیئرمین غلام مصطفی ملک ہوں گے،اراکین میں طارق حسن، انتخاب چمکنی ،ڈاکٹر رحیم اعوان شامل ہیں، کمیٹی سیاسی و سماجی حلقوں کے درمیان ہم آہنگی کے فروغ کیلئے کام ،معاشی و سیاسی استحکام کےلئے تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرے گی۔

اعلامیے میں مزید کہا گیاکمیٹی ملک میں نیشنل ڈائیلاگ کیلئے سیاسی جماعتوں سے روابط قائم ،حکومت و اپوزیشن جماعتوں کوبھی نیشنل ایشوزپر اکٹھا چلنے پر آمادہ کرے گی،بلوچستان میں احساس محرومی کے خاتمے کیلئے تجاویز دی جا ئیں گی۔