ملتان ،لیہ:(بیورورپورٹ)پنجاب میں المناک ٹریفک حادثات،3سگے بھائیوں سمیت 10افراد جاں بحق،7زخمی ہوگئے۔
ملتان میںکڈنی سینٹر کے قریب مسافر بس، ٹرک اور کار کے آپس میں ٹکرانے سے 6 افرادچل بسے،7زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا،4کی حالت نازک ہے۔
ادھر کوٹ ادو روڈ پر عزیز فارم کے قریب کنکریٹ سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی ٹرک کےساتھ ٹکرا کر الٹ گئی،4 افراد دب کر جاں بحق ہو گئے ،ایک کو بچا لیا گیا،مرنے والوں میں 3سگے بھائی بھی شامل ہیں،تمام افراد کا تعلق چوک سرور شہید کے نواحی علاقے سے ہے۔
پنجاب میں المناک ٹریفک حادثات،3 بھائیوں سمیت 10جاں بحق



















