کارکردگی ہوتی تو سند ھ حکومت کو ترجمانوں کا لاو لشکر رکھنے کی ضرورت نہ پڑتی،عظمیٰ بخاری
لاہور: (اپنے رپورٹر سے) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کارکردگی اور کام بولتے ہوں تو سند ھ حکومت کو ترجمانوں کا لاو لشکر رکھنے کی ضرورت نہ پڑتی، کارکردگی اچھی ہوتو کام بولتا ہے جیسے مریم نواز کا کام بول رہا ہے اگر سندھ اربوں کے فنڈ سے اپنی سڑکیں نہیں بنا سکتا تو پھر آپ کا اللہ ہی حافظ ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا پنجاب حکومت کے 90 فیصد منصوبے اپنے فنڈز سے مکمل ہو رہے ہیں، سیہون میں وزیراعلیٰ سندھ کے علاقے میں ہونےوالے حادثے کو وفاق پر مت ڈالیں، پچھلے 16 سال سے سندھ پر پیپلز پارٹی کی حکومت ہے ن لیگ کی نہیں،دعاہے صوبے میں956 ارب کا منظور کردہ ترقیاتی بجٹ جلد از جلد لگ جائے، مالی سال ختم ہونےوالا ہے ابھی تک وزیراعلیٰ سندھ اپنے علاقے کی گلیاں ، سڑکیں اور ہائی وے نہیں بنوا سکے۔
وزیر اطلاعات نے کہاڈمپرز روزانہ کی بنیاد پر کراچی کے شہریوں کو اڑا رہے ہیں کیا وہ بھی وفاق کا مسئلہ ہے؟ وفاق سے ہر سال معمول کے مطابق سندھ کو حصے کے فنڈز ملتے ہیں،وفاق ، صوبوں کے معاملات میں چچا بھتیجی کے رشتے کا کیا تعلق اور حوالہ کیوں ؟ مریم نواز پنجاب میں اپنے صوبے کے وسائل سے درجنوں بڑی سڑکیں مکمل کرچکیں، مراد علی شاہ واحد وزیراعلیٰ ہیں جن کو اپنے حلقے میں کام کرانے کےلئے بھی وفاق کی ضرورت پڑتی ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہاوزیراعلیٰ سندھ اپنے نئے ترجمانوں کو زمینی حقائق پر بریفنگ بھی دیں، ناتجربہ کار ترجمانوں کو جھوٹی سچی پرچیاں دی جاتی ہیں ،کارکردگی اور کام بولتے ہوں تو ترجمانوں کا لاو¿ لشکر رکھنے کی ضرورت نہ پڑتی، کارکردگی اچھی ہوتو کام بولتا ہے جیسے مریم نواز کا کام بول رہا ہے۔
دریں اثنا وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پنجاب یونین آف جرنلسٹ کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہامیرے دروازے صحافی برادری کےلئے ہر وقت کھلے ہیں،وزیراعلیٰ مریم نواز صحافیوں کی دل سے عزت کرتی ہیں، مریم نواز کی حکومت میں پہلی مرتبہ پنجاب کے پریس کلبوں کےلئے تاریخی گرانٹ جاری ہوئی،میڈیا ریاست کا اہم ترین ستون ہے، پنجاب حکومت صحافیوں کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کررہی ہیں۔



















