3 مزید اسرائیلی اور 369 فلسطینیوں کو رہا ئی مل گئی

غزہ،تل ابیب:(مشرق نیوز)جنگ بندی کے تحت مزید 3اسرائیلی، 369 فلسطینیوں کو رہا ئی مل گئی۔

حماس کی جانب سے رہا کیے جانے والوں میںساگوی ڈیکل چن ، الیگزینڈر ساشاٹر و فانوف اور ایئر ہورن شامل ہیں،تینوں اسرائیلی یرغمالیوں نے مائیکروفون کے ذریعے مختصر گفتگو کرتے ہوئے مزید قیدیوں کے تبادلے پر زور دیا۔

دوسری جانب رہا ہونے والے فلسطینیوں کا شاندار استقبال کیا گیا،اہلخانہ گلے لگ کر رو پڑے،پھول نچھاور کیے گئے۔