لاہور: ( اپنے رپورٹر سے)سابق وزیراعظم وقائد ن لیگ نواز شریف نے کہا ہے بے ایمانی کےساتھ آئے شخص نے ملک کی بنیادیں ہلا ئیں،پاکستان کی خاطر قربانیاں دیں، آگے بھی دریغ نہیں کریں گے،زوال کا رخ ترقی کی طرف موڑ دیا ، پاکستان سیاہ اندھیروں سے باہر آ رہا ہے، مسلم لیگ (ن) نے پھر ثابت کیا ملک کی خدمت کرتے ،عوام کو ریلیف دیتے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکے ہمراہ پنجاب اسمبلی کے اراکین سے ملاقات کے دوران کیا۔
نوازشریف نے کہازوال کا رخ ترقی کی طرف موڑ دیا ، معاشی اشاریوں کی بہتری پاکستان کی بہتری ، معیشت میں بہتری لا کر ایک بار پھر پاکستان سنوار رہے ہیں،پالیسی ریٹ میں 22 سے 12 فیصد کمی سے معاشی سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں، معیشت کو فائدہ ہو رہا ہے، روپیہ مستحکم ،گروتھ بڑھ رہی ، سٹاک ایکسچینج بلند ترین سطح پر ہے، مہنگائی کم ہو رہی ہے۔
قائد ن لیگ نے کہاشہباز شریف کی محنت رنگ لا رہی ہے، آئی ایم ایف نے بھی معاشی بحالی و پاکستان کے ترقی کی طرف بڑھنے کا اعتراف کیا ، پنجاب کی رونقیں ، خوشیاں بحال ہو رہی ہیں، اللہ نظر بد سے بچائے۔
اراکین اسمبلی نے کہافخر ہے نواز ،شہباز شریف قائد ہیں ،زخم کھائے لیکن ہمیشہ سیاست پر ریاست کے مفادات کو ترجیح دی، نواز شریف پاکستان کی ترقی کی علامت اور ضمانت ہےں، ملکی خوشحالی اور عوامی بحالی کی بات آتی ہے تو صرف نواز شریف کا نام آتا ہے،مریم نواز جیسی مدبر اور محنتی وزیر اعلیٰ کا ملناخوش قسمتی ہے، قوم کی بیٹی دن رات عوام اور پنجاب کی خدمت کر رہی ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نوازنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا عوام کی زندگی میں بہتری آنا ہی محنت کا صلہ،۔ نواز شریف پاکستان کی ترقی کا برانڈ،پہچان اور شناخت نواز شریف ہیں۔
روزانہ طویل وقت گاڑی چلانا دل کی صحت کیلئے نقصان دہ ہو سکتا ہے: جدید تحقیق
آزاد اور خودمختار فلسطین کا قیام پائیدار امن کیلئے ناگزیر ہے: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
رائزنگ سٹارز ایشیا کپ فائنل آج، پاکستان ٹائٹل کے دفاع سے ایک قدم دور
اداکار سلیم شیخ کی بیٹی کی شادی میں شوبز ستاروں کے رقص کی ویڈیوز وائرل
آزاد کشمیر، بھارتی ایما پر شرپسندی میں ملوث فسادی ٹولے کی حقیقت بے نقاب
نیتن یاہو کی آئزنکوٹ کو اتحادی حکومت میں پہلے وزیراعظم بننے کی پیشکش
بجلی صارفین پر 95 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری
قومی اسمبلی اجلاس یکم دسمبر کو طلب کرنے کی سمری ارسال، اہم قانون سازی متوقع
صدر اور وزیراعظم کا فلسطینی عوام کیلئے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ
حرمین شریفین کے تحفظ کا عزم، پاک فوج کے دستوں کی سعودیہ روانگی



















