راولپنڈی:(بیورورپورٹ)سابق وزیر خارجہ و مرکزی رہنما پی پی آئی شاہ محمود قریشی نے کہاذوالفقار بھٹو کو 73 کا آئین بنانے ،آصف زرداری اور بلاول بھٹو کو آئین کا حلیہ بگاڑنے پر یاد رکھا جائے گا۔
شاہ محمود قریشی نے اڈیالہ جیل میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ملک میں اصلاحات کےلئے قومی اتفاق رائے کی ضرورت ہے ،کوئی انفرادی شخص چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت نہیں رکھتا، پہلے لوگوں نے ملک کو ٹوٹتے دیکھا اب ملک ڈوب رہا ہے، آزاد الیکشن کمیشن کیلئے بڑا قومی معاہدہ ہونا چاہیے، خود مختار عدلیہ اور خود مختار میڈیا سے کسی کو کوئی نقصان نہیں ہوگا،اس وقت کیڑے تو ہزاروں نکالے جا سکتے ہیں مگر مثبت چیزوں کی جانب دیکھنا ہوگا۔
زرداری، بلاول کو آئین کا حلیہ بگاڑنے کےلئے یاد رکھا جائےگا:قریشی



















