کشمیریوں کی آزادی قریب ہے،چودھری شجاعت

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت کی ہدایت پر ق لیگ نے ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر قومی جذبے کےساتھ منایا۔

مرکزی تقریب قومی یکجہتی کشمیر کانفرنس پارٹی کے ہیومن رائٹس ونگ کے زیراہتمام نیشنل لائبریری اسلام آباد میں ہوئی،پاکستان بھر کی سیاسی،مذہبی جماعتوں نے شرکت کی اور کشمیری عوام کےساتھ اظہار یکجہتی کیا۔

چودھری شجاعت نے اپنے پیغام میں کہا پوری قوم کشمیری بھائیوں کےساتھ کھڑی ہے، مسلم لیگ ق پاکستان و عالمی دنیا میں کشمیریوں کی وکیل ہے،پاکستان ہمیشہ کشمیری عوام کی آزادی کےلئے تمام عالمی فورمز پر آواز بلند کرتا رہے گا، کشمیریوں کی آزادی قریب ہے۔