شہدا ماتھے کا جھومر ،فساد خان خط کے جواب کیلئے ترستا رہے گا،عظمیٰ بخاری


لاہور: (اپنے رپورٹر سے)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے شہدا ءماتھے کا جھومر ہیں ،فساد خان خط کے جواب کیلئے ترستا رہے گا،گہری نیند سونے والے عالمی اداروں کو کشمیریوں کا بہتا ہوا خون نظر کیوں نہیں آتا؟آزادی کے حصول کیلئے ہر کشمیری کی آس زندہ ہے، 5 فروری جیسے ایونٹ کو منانے کا مقصد دنیا اور انٹرنیشنل میڈیا کو بتانا ہے کشمیر لہو لہو ہے،ہر گزرتے لمحے کیساتھ ظلم ہو رہے ہیں، کشمیر کے نام نہاد چیمئپن 15 منٹ احتجاج کر کے واپس بلوں میں جا چھپتے تھے،مسئلے کو نوازشریف کے علاوہ کسی نے دنیا کے سامنے نہیں اٹھایا، کشمیریوں کی حمایت میں عوامی احتجاج حکومت کرا رہی ہے، (ن) لیگ کا کریڈٹ ہے کشمیریوں کے حق خود ارادیت پر ہمیشہ ساتھ کھڑی ہے، سفارتی سطح پر بھی کشمیریوں کیلئے جو ہو سکا کیا اور کرتے رہیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے لبرٹی چوک پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

وزیر اطلاعات نے کہاوزیر اعلیٰ مریم نواز خود لبرٹی چوک پر خطاب کریں گی،لبرٹی چوک سے اٹھنے والی ہر آواز دنیا کے ہر ایوان تک پہنچے گی،ہر ایک سیاسی جماعت کو اپنے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے،سندھ حکومت کا صرف ایک ہی کام ہے مریم نواز کے کام میں کیڑے نکالے،عظمیٰ بخاری نے کہاجو ڈٹ کے کھڑا تھا وہ اب کبھی پاوں پکڑتا ہے تو کبھی خط لکھتا ہے، فساد خان خط کے جواب کیلئے ترستا رہے گا مگر جواب نہیں آئے گا، پاکستان میں امن کیلئے فوج قربانیاں دے رہی ہے، شہدا ماتھے کا جھومر ہیں، سب جانتے ہیں دہشتگردی کے جن کو بوتل سے کس نے نکالا۔