ہم تو عاشق ہیں تمہارے نام کے، خط پرعرفان صدیقی کا شاعرانہ تبصرہ

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے آرمی چیف کو لکھے خط پر ن لیگی سینیٹر عرفان صدیقی نے شاعرانہ تبصرہ کردیا۔

عرفان صدیقی نے مرزا غالب کا شعر پڑھا، خط لکھیں گے گرچہ مطلب کچھ نہ ہو،ہم تو عاشق ہیں تمہارے نام کے۔

لیگی رہنما نے کہاشبلی فراز کی تصویرکو دیکھ کر فیصلہ کیا شاعرانہ ز بان میں بات کی جائے اس طرح کی خطوط نویسی اس وقت جنم لیتی ہے جب آپ کی مایوسی انتہا کو ہو، کبھی آپ مذاکرات کی طرف بھاگتے ہیں کبھی کسی ملاقات کا کہتے ہیں، کبھی کہتے ہیں چینل کھل گیا ، کبھی 360صفحوں کا خط لکھ دیتے ہیں۔