پی ٹی آئی رہنما سردار زین العابدین خلجی اور ایڈووکیٹ اقبال شاہ گرفتار

کوئٹہ:(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی رہنما سردار زین العابدین خلجی اور ایڈووکیٹ اقبال شاہ کو گرفتار کرلیاگیا۔

ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق پولیس کی بھاری نفری نے بلوچستان کے صوبائی سیکرٹریٹ پر چھاپہ مارکرسردار زین العابدین خلجی اور ایڈووکیٹ اقبال شاہ کو گرفتار کیا گیا،چھاپے کے وقت صوبائی سیکرٹریٹ میں 8 فروری یومِ سیاہ کے معاملے پر اجلاس جاری تھا۔