بشریٰ کو پیش نہ کرنے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل ذاتی حیثیت میں طلب

راولپنڈی :(بیورورپورٹ) خصوصی عدالت نے بشریٰ کو پیش نہ کرنے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس جاری کر دیا۔

جج امجد علی شاہ نے بشریٰ کو یکم فروری کو عدالت میں پیش نہ کرنے کےخلاف درخواست پر سماعت کی، درخواست بشریٰ کے وکیل فیصل ملک کی جانب سے دائر کی گئی ،درخواست میں عدالت کو بتایا گیا ہے بشریٰ کی 26 نومبر کے 31 مقدمات میں عبوری ضمانت پر سماعت مقرر تھی لیکن عدالتی احکامات کے باوجود بھی پیش نہیں کیا گیا، جیل انتظامیہ نے بشریٰ کو پیش نہ کر کے عدالت کی توہین کی ہے، جیل انتظامیہ سے پوچھا جائے بشریٰ کو کیوں پیش نہیں کیا گیا،عدالت نے سپرنٹنڈنٹ جیل اڈیالہ نوٹس جاری کرتے ہوئے 6 فروری کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

ادھربانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں تینوں بہنوں اور 6 وکلاءنے ملاقاتیں کی ،اہلیہ بشریٰ سے جیل میں ملاقات نہیں کرائی گئی، وکلاءسے ملاقات کے دوران بانی پی ٹی آئی نے مقدمات کے حوالے سے تفصیلات حاصل کیں۔