اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے اراکین پارلیمنٹ کی انکوائری کےلئے پی ٹی آئی نے کمیٹی تشکیل دےدی۔
خصوصی طور پر 26 ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے ایم این ایز کےخلاف سماعت ہو گی ۔
کمیٹی3 ممبران پر سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، عون عباس بپی اور سردار اظہر طارق کمیٹی پر مشتمل ہے ،نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی اور سیکرٹری جنرل کی منظوری کے بعد کمیٹی تشکیل دی گئی ہے اگر ایم این ایز متعلقہ تاریخ پر حاضر نہیں ہوتے تو کمیٹی ان کی غیر موجودگی میں بھی فیصلہ سنانے کی مجاز ہے،ایڈیشنل سیکرٹری جنرل فردوس شمیم نقوی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
ڈسپلن کی خلاف ورزی،پی ٹی آئی نے انکوائری کمیٹی قائم کردی



















