پی ٹی آئی تتربتر،عمران خان این آر او چاہتے ہیں،خواجہ آصف

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے پی ٹی آئی تتربتر،عمران خان این آر او چاہتے ہیں،پی ٹی آئی نے پہلے مذاکرات کاسلسلہ شروع کیا اب خط لکھ رہے ہیں، سب نشاندہی ہے بانی پی ٹی آئی این آراوچاہتے ہیں، آپ خود بانی پی ٹی آئی کی ذہنی کیفیت کا اندازہ لگاسکتے ہیں، پی ٹی آئی تتربترہوئی ، مذاکرات کسی کے کہنے پرکیے جارہے تھے

خواجہ آصف نے کہا توشہ خانہ کے ملزموں کے کہنے پرمذاکرات کیے جارہے تھے، بانی پی ٹی آئی اس وقت بڑی مایوس کن کیفیت میں ہیں، بانی پی ٹی آئی اس وقت ریلیف چاہتے ہیں،بڑھکیں مارنے کے سلسلے پربھی بانی پی ٹی آئی نظرثانی کررہے ہیں، مذاکرات میں بھی یہی بات تھی این آراودو۔