پنجاب کلین ایئر پروگرام کے تحت الیکٹرک بسیں، رکشہ، بائیکس متعارف کرائیں گے:مریم نواز

لاہور ( اپنے رپورٹر سے) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ورلڈ بینک کے ریجنل نائب صدر مارٹن رائزر کی زیر قیادت اعلیٰ سطح وفد نے ملاقات کی، ورلڈ بینک کے ریجنل نائب صدر مارٹن رائزرنے پنجاب کو ماحولیات میں بہتری کےلئے موثر اقدامات پر”ریجنل چمپئن“ قراردےدیا، ملاقات میں غربت کے خاتمے، آئی ٹی ، انفراسٹرکچر میں مزید بہتری، ماحولیاتی مسائل کے حل اور سماجی ترقی کےلئے مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیا گیا، پنجاب میں جاری ورلڈ بینک کے منصوبوں کی رفتار کو تیز کرنے اور نئے منصوبوں کے آغاز پر تبادلہ خیال کیا گیا، ورلڈ بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا نے وزیر اعلیٰ مریم نوازکے عوامی فلاحی پراجیکٹس کو سراہتے ہوئے کہا پنجاب کے پراجیکٹس ورلڈ بینک کی کنٹری پارٹنر شپ کے ساتھ مطابقت رکھتے ہیں،وفد نے ماحولیاتی بہتری اور سینی ٹیشن سسٹم کو بہتر بنانے کےلئے بھرپور تعاون کی پیشکش کی،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا تعلیم، صحت، سیاحت، ماحولیات کے پراجیکٹ میں ورلڈ بینک کی مزید معاونت کے خواہاں ہیں، پنجاب میں نوجوانوں کو عالمی آئی ٹی مارکیٹ سے منسلک کر کےلئے خصوصی ٹریننگ پروگرامز متعارف کرائے ہیں، ورلڈ بینک کے تعاون سے پنجاب کلین ایئر پروگرام شروع کر رہے ہیں،پنجاب کلین ایئر پروگرام کے تحت الیکٹرک بسیں، رکشہ اور بائیکس متعارف کرائیں گے،دریں اثناءچینی کمپنی بی جی آئی گروپ نے پنجاب میں چاول اور مکئی کی کاشت کےلئے پائلٹ پراجیکٹ، پیدوار بڑھانے کےلئے جی ایم او کاٹن لگانے کی پیشکش کردی، پنجاب میں کینسر ٹریٹمنٹ اور جینٹک ٹیسٹنگ کےلئے اشتراک کاربھی کرے گا،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے چین کے بی جی آئی گروپ کے چیئرمین وانگ جیان نے ملاقات کی،ملاقات میں کینسر کے علاج اور جدید جینیاتی تحقیق کےلئے دورے چین میں ہونےوالے ایم او یو پر پیشرفت سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا، چینی وفدنے بہاولپور کے صحرائی علاقے میں چاول اور مکئی کی کاشت کےلئے پائلٹ پراجیکٹ کی پیشکش کی ، وزیر اعلیٰ نے چینی گروپ کی پیشکش کا خیر مقدم کیا اور اس ضمن میں صوبائی وزیر زراعت فوکل پرسن مقرر کر دیا، چینی ادارے کے تعاون سے کپاس کی پیداوار میں 15فیصد تک اضافے کےلئے جی ایم او کاٹن کی کاشت پر اتفاق کیا گیا، چینی بی جی آئی گروپ کی طرف سے پنجاب میں کینسر ٹریٹمنٹ اور جینٹک ٹیسٹنگ کے حوالے سے بھرپور اشتراک کی پیشکش پر وزیر اعلیٰ مریم نوازنے سیکرٹری ہیلتھ سے چینی بی جی آئی گروپ کے ساتھ ملکر کا قابل عمل پلان طلب کر لیا،علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے ملتان انڈسٹریل سٹیٹ میں ایل پی جی کنٹینرپھٹنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پرگہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔