فیصل آباد اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں اجتماعی شادیوں کی تقریب

فیصل آباد:(بیورورپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز”دھی رانی پروگرام“ کے تحت پنجاب بھر میں اجتماعی شادیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب سہیل شوکت بٹ اور صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے فیصل آباد اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں منعقدہ اجتماعی شادیوں کی تقریب میں خصوصی شرکت کی، سیکرٹری سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب جاوید اختر محمود اور ڈائریکٹر جنرل خواجہ ذیشان بھی موجود تھے جہاں علاقائی پرفارمنس بھی پیش کی گئی،صوبائی وزیر نے نو بیاتا جوڑوں میں سلامی اور دیگر تحائف تقسیم کیے۔