توشہ خانہ کیس،زرداری،نواز،گیلانی کیخلاف تحقیقات شروع

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)توشہ خانہ کیس میںایف آئی اے کی جے آئی ٹی نے صدر آصف زرداری، سابق وزیراعظم نواز شریف اور چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی کےخلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے نیب کو خط لکھ کر تمام شواہد سمیت توشہ خانہ کا مکمل ریکارڈ طلب کرلیا، خط میں اومنی گروپ کا ریکارڈ اور شواہد کی تفصیلات بھی مانگ لی گئیں،نیب سے موصول ہونے والے ریکارڈ کے بعد تمام ملزموں کے بیانات ریکارڈ کیے جائیں گے،جے آئی ٹی شواہد کی بنیاد پر نیا ضمنی چالان تیار کرے گی۔