ٹرمپ نے ٹرانس جینڈرز کے فوج میں ملازمت کرنے پر پابندی لگادی
واشنگٹن:(بیورورپورٹ) بائیڈن دور کا قانون منسوخ ،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹرانس جینڈرز کے فوج میں ملازمت کرنے پر پابندی لگا دی،امریکی میڈیا کے مطابق 9 سے 14 ہزار ٹرانس جینڈرز امریکی فوج کا حصہ ہیں۔
محکمہ خارجہ نے سفارتخانوں میں پرائیڈ ، بلیک لائیوز میٹر پرچم لہرانے پر بھی پابندی لگادی،صرف امریکی پرچم لہرایا جاسکے گا، ٹرمپ انتظامیہ نے امریکی کوسٹ گارڈ کمانڈنٹ ایڈمرل لنڈا فیگن کو بھی برطرف کر دیا،لنڈا فیگن امریکی کوسٹ گارڈ کی قیادت کرنے والی پہلی خاتون تھیں۔
دریں اثنا صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایجنڈے پر عملدرآمد شروع کرتے ہی امریکہ نے میکسیکو بارڈرپر اضافی ہیلی کاپٹر اور جاسوسی فورس تعینات کرنے کا اعلان کردیا،پینٹاگون نے کہا1500 اضافی فوجیوں کو میکسیکو بارڈرپربھیجا جارہا ہے ۔



















