لاہور :(کورٹ رپورٹر)اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہ دینے کےخلاف درخواست پرلاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین کو جواب جمع کرانے کا حکم دےدیا۔
جسٹس شاہد کریم نے انٹرنیشنل لائرز ایسوسی ایشن کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ،وکیل درخواست گزار نے کہا الیکشن کمیشن سمیت کسی فریق نے جواب داخل نہیں کرایا،عدالت نے فریقین کو جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت فروری کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کر دی۔
اوورسیز کو ووٹ کا حق نہ دینے پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب



















