تئیس ہزار سے زائد پاکستانی مختلف ممالک کی جیلوں میں قید، تفصیلات سینٹ میں پیش
اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وزارت خارجہ نے بیرون ممالک جیلوں میں پاکستانی قیدیوں کی تعداد کی تفصیلات سینٹ میں پیش کر دیں،وزارت خارجہ کے اعداد و شمار کے مطابق تقریباً 23 ہزار 456 پاکستان شہری دنیا بھر کے مختلف ممالک کی جیلوں میں قید ہیں، قیدیوں کی سب سے بڑی تعداد خلیجی ممالک میں ہے، سعودی عرب میں 12 ہزار 156 افراد قید ہیں،سینٹ میں جمع کرائے گئے وزارت خارجہ کے جواب میں کہا گیا ہے یو اے ای میں 5 ہزار 292 پاکستانی شہری قید ہیں، یونان میں 811 پاکستانی جیلوں میں قید ہیں جبکہ قطر میں 338 شہری جیلوں میں قید ہیں،وزارت خارجہ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے وزارت خارجہ تمام مشنز اور ذیلی مشنز سے سابقہ 10 سالہ اعدادوشمار حاصل کرنے پر عمل پیرا ہے۔



















