حکومت،پی ٹی آئی مذاکرات میں کوئی پیشرفت نظر نہیں آ رہی،فضل الرحمن

مردان:(مشرق نیوز)امیر جے یوآئی فضل الرحمن نے کہاہے ہمیشہ سیاسی عمل پر یقین ،حکومت،پی ٹی آئی مذاکرات میں کوئی پیشرفت نظر نہیں آ رہی،دعا گو ہیں بات چیت کامیاب ہو۔

تقریب سے خطاب کرتے فضل الرحمن نے کہامسائل کا حل صرف مذاکرات کے ذریعے نکالنے پر یقین رکھتے ہیں،کے پی میںحکومت کی کوئی رٹ نہیں ، رشوت کا بازار گرم ہے،پی ٹی آئی کے کچھ اراکین میرے خلاف بیانات دے رہے ہیں، عمران خان کو سزا ملنے کے بعد پی ٹی آئی نے کوئی رابطہ نہیں کیا،کسی فرد واحد کے بیان پر تبصرہ نہیں کرتا، بطور جماعت بات کرتا ہوں۔

امیر جے یوآئی نے کہا26ویں ترمیم کے وقت سب سے رابطے میں تھے، اب بھی کوئی سیاسی جماعت بات کرنا چاہتی ہے تو دروازے کھلے ہیں پوری نیک نیتی سے مشورہ دیں گے، پی ٹی آئی کو آگاہ کردیں گے وہ کہاں کھڑی اور مسئلے کی نوعیت کیا ہے،کوئی مائی کا لعل مدارس کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔

فضل الرحمن نے کہاکرم میں فوجی آپریشن کی راہ ہموار کی جارہی ہے، طاقت سے مسئلے کا حل نہیں ہوسکتا، یکطرفہ فیصلہ کرنے کی بجائے سیاستدانوں سے بات کریں۔