اسلام آباد:(بیورورپورٹ)تنخواہوں میں اضافے پر حکومتی اور اپوزیشن اراکین اسمبلی یک زبان ہوگئے،پارلیمانی ذرائع کے مطابق اراکین پارلیمنٹ نے تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ سپیکر ایاز صادق سے ملاقات میں کیا۔
اراکین نے شکوہ کیا صوبائی اسمبلیوں کے اراکین کی تنخواہیں اور مراعات زیادہ ہیں،سپیکر نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے شعبہ اکاونٹس سے بجٹ کی تفصیلات مانگ لیں اور معاملے پر وزیراعظم اور وزیر خزانہ سے بات کرنے کی یقین دہانی کرائی،حکومتی رضامندی پر قومی اسمبلی میں تنخواہوں میں اضافے کا بل پیش ہوگا۔
تنخواہیں بڑھانے کیلئے حکومتی ،اپوزیشن اراکین یک زبان



















