راولپنڈی:(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے 190 ملین پانڈ کیس میں سہولت کاری آصف زرداری نے کی مگر سزا عمران خان کو دی جارہی ہے، عمران خان نے اگر سہولت کاری کی ہے تو جواب نواز شریف کو بھی دینا ہوگا۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کبھی کہتے ہیں بانی نے 190 ملین پاونڈ چوری کرلیے، انگلینڈ کی ایجنسی نے کہا چوری کے پیسے نہیں تھے پراپرٹی ٹائیکون نے حسن نواز کو رشوت دی ، نواز شریف کو جواب دینا چاہیے کیوں رشوت لی؟،این سی اے نے سوال اٹھایا اتنے پیسے کہاں سے آئے ؟ این سی اے نے قرار دیاچوری یا منی لانڈرنگ کے پیسے نہیں ، پراپرٹی ٹائیکون نے این سی اے سے ڈیل کی پیسے واپس لے جاوں پھر وہ پیسے پاکستان آئے جس سے اربوں کافائدہ پہنچا۔
سابق وزیراعظم کی بہن نے کہابانی چاہتے ہیں سزا سنائیں پھر ہائی کورٹ جائیں جن کے اوپر کیس بننا چاہئے وہ عمران خان نہیں دیگر لوگ ہیں کیونکہ معاملہ انگلینڈ میں طے ہوا تھا،بھول جائیں اتنے آرام سے سزا دے دیں گے،عمران خان باہر آئیں گے تو سب کو دیکھ لیں گے۔
190 ملین پاونڈ کیس ،علیمہ نے ملبہ زرداری ،نواز پر ڈال دیا



















