18 ماہ سے جیل میں قید سینیٹر اعجاز چودھری کے پروڈکشن آرڈر

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں 18 ماہ سے قید سینیٹر اعجاز چودھری کے پروڈکشن آرڈر جاری کردئیے گئے۔

چیئرمین سینٹ نے ایوان بالا میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز کی درخواست پر رولز کے مطابق پروڈکشن آرڈر جاری کیے،پروڈکشن آرڈر کی کاپیاں سیکرٹری داخلہ، چیف سیکرٹری پنجاب اور متعلقہ حکام کو جاری کردی گئیں،یوسف رضا گیلانی نے احکامات جاری کیے سینٹ کے 345ویں اجلاس میں اعجازچودھری کی شرکت کو یقینی بنایا جائے۔