لاہور:( کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس کا خطرناک عادی و اشتہاری مجرمان کےخلاف کریک ڈاﺅن جاری ہے،رواں سال کے ابتدائی 11دن میں مطلوب 2800سے زائد اشتہاری مجرمان کو گرفتار کر لیا گیا، گرفتار اشتہاریوں میں اے کیٹیگری کے 934، بی کیٹیگری کے 1900 اشتہاری شامل ہیں۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پنجاب پولیس نے 900سے زائد عدالتی مفرور بھی گرفتار کئے، گرفتار مجرمان میں اے کیٹیگری کے 250، بی کیٹیگری کے 670 عدالتی مفروران شامل ہیں،دوران آپریشنز ایک ہزار ٹارگٹ آفینڈرز بھی گرفتار کیا گیا جن میں اے کیٹیگری کے 370، بی کیٹیگری کے 630ٹارگٹ آفینڈرز شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق سنگین جرائم میں مطلوب ایک اشتہاری کو بیرون ملک سے گرفتار کرکے پاکستان منتقل کیا گیا۔
11دن میں لاہور میں 300 سے زائد اشتہاری مجرمان گرفتار کیے گئے۔160سے زائد عدالتی مفرور، 75 سے زائد ٹارگٹ آفینڈرز شامل ہیں۔آئی جی پنجاب نے کامیاب کاروائیوں پر پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کریک ڈاﺅن تیز کرنے کا حکم دیا۔
سنگین وارداتوں میں مطلوب 2800سے زائد اشتہاری گرفتار



















