عمران خان بچ نہیں سکتے،190ملین پاونڈ کیس میں سزا ضرور ہوگی،فیصل واوڈا


کراچی:(بیورورپورٹ)سابق وفاقی وزیر وآزاد سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے عمران خان بچ نہیں سکتے،190ملین پاونڈ کیس میں سزا ضرور ہوگی،بانی پی ٹی آئی کو پانی کا گلاس چاہیے تو آدھی رات کو بھی جاوں گا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہااڑھائی سال سے بتارہا ہوں خان صاحب کی پارٹی میں رشتے دار جیل میں قتل کی سازش کررہے ہیں، اب سوشل میڈیا سے باتیں باہر آگئیں، جیل میں ایسا کچھ ہوا تو سیاست پر اثرات 50سال تک رہیں گے،190ملین پاﺅنڈ اوپن کیس ہے، جرم کی سزا ہی ہوتی ہے ، پھولوں کا ہار یا معافی نہیں ، کیسز میں تاخیر اور بیک ڈور مذاکرات پرکیے جانے والے پروپیگنڈے میں کوئی صداقت نہیں، عمران خان ٹرمپ کا انتظار اور ٹرمپ کارڈ کھیلنا چھوڑ دیں ۔

سابق وفاقی و زیر نے کہا20جنوری سے پہلے پی ٹی آئی کےلئے سرپرائز آئے گا،بیک ڈور ڈپلومیسی کے تحت آنے والے دنوں میں پاکستان خطے میں نمایاں کردار ادا کرے گا،پی ٹی آئی کے کسی فورم پرکوئی بیک ڈور مذاکرات نہیں ہورہے اگر بیک ڈور مذاکرات ہوتے تو بھیک کا ٹوکرا لے کر کیوں کھڑے ہوتے،انٹرنیشنل ہوا عمران خان نہیں پاکستان کے حق میں چل رہی ہے،کوئی بیرونی دباﺅ نہیںابھی بہت کچھ باقی ہے ،کہانی شروع ہوئی ہے ،مذاکرات کرنے ہیں تونیک نیتی سے آگے بڑھیں ،رحم کریں،سارے ڈرامے کی آنے والے دنوں میں ہوا نکل جائیگی، مقبول ہونے کا مطلب یہ نہیںخود کو آسمانی مخلوق سمجھیں،طیارے تو آتے رہیں گے طیاروں سے کوئی پروبلم نہیں،حکومت ،تحریک انصاف چھپن چھپائی کھیل رہے ہیں۔