کراچی:(بیورورپورٹ)اہم سیاسی پیشرفت،پیرپگاڑا کا عمران خان کےلئے نیک تمناوں کا پیغام، جی ڈی اے اور پی ٹی آئی نے رابطے بڑھانے پر اتفاق کرلیا۔
مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف کی پیر پگاڑا سے اہم ملاقات ہوئی،سینئر سیاستدان علی درانی بھی موجود تھے،ذرائع کے مطابق پیر پگاڑا نے عمران خان کےلئے نیک تمناﺅں ، خیرسگالی کا پیغام دیا، بیرسٹر سیف نے عمران خان کی طرف سے پیر پگاڑا اور جی ڈی اے کی قیادت کےلئے نیک تمناﺅں کا پیغام پہنچایا۔
ملاقات میںسیاسی صورتحال ،ملک کو درپیش مسائل کے حل کےلئے مشاورت اورمستقبل میں رابطوں کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
بیرسٹرسیف کہا پاکستان کو مسائل سے نکالنے میںقابل احترام شخصیت پیر پگاڑا کی سیاسی بصیرت اہم ہے،پیر پگاڑا نے اپوزیشن کو قریب لانے میں علی درانی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہااپوزیشن جماعتوں میں باہمی رابطوں کےلئے اپنا کردار مزید بڑھائیں۔
جی ڈی اے، پی ٹی آئی رابطے بڑھانے پر متفق، پگاڑا کا عمران کےلئےپیغام



















