کراچی: (بیورورپورٹ)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے خاندان 2نسلوں سے کراچی کی ترقی میں کردار ادا کررہا ہے،پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت شہر کے مسائل کا حل نکالیں گے، وفاق سندھ کےساتھ ہمیشہ سے سوتیلا سلوک کرتا آیا۔
شاہراہ بھٹو (شہید ذوالفقار بھٹو ایکسپریس وے) قیوم آباد تا شاہ فیصل کالونی 9.1 کلومیٹر تک کے پہلے فیز کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہاشہید ذوالفقار بھٹو کے دور میں کراچی کی ترقی کےلئے بے پناہ منصوبے دیئے گئے ،پاکستان کی ترقی کیلئے کراچی کی ترقی ضروری ہے، آصف زرداری جب پہلی بار صدر بنے تو کراچی شہر کو وسائل فراہم کیے،شہید بےنظیرنے اپنے ادوار میں کراچی پر توجہ دی،شارع فیصل سے پاکستان سٹیل تک بھٹو نے ترقی و انڈسٹریلائزیشن میں حصہ ڈالا۔
چیئرمین پی پی نے کہامنصوبہ شہر کو باقی صوبوں اور پورے ملک سے جوڑے گا، کاروباری طبقے کیلئے منافع نہیں ہوگا تو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کیوں کام کرینگے، ذوالفقاربھٹو ایکسپریس وے کا ٹول ٹیکس 100 روپے سے زیادہ نہیں ہوگا،سندھ کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کا اصول مجبوری میں اختیار کر رہے ہیں، وفاق کی جانب مختلف بہانے بنا کر سندھ کو وسائل نہیں دیئے جاتے، وسائل کی تقسیم غیر منصفانہ ہے اگر حق ٹھیک طریقے سے نہیں ملتا تو سہولیات فراہم کرنا بہت مشکل ہے،مسائل کم کرنے کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ متعارف کرائی، پیپلزپارٹی انتہا پسندی کی سیاست نہیں کرنا چاہتی۔
روزانہ طویل وقت گاڑی چلانا دل کی صحت کیلئے نقصان دہ ہو سکتا ہے: جدید تحقیق
آزاد اور خودمختار فلسطین کا قیام پائیدار امن کیلئے ناگزیر ہے: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
رائزنگ سٹارز ایشیا کپ فائنل آج، پاکستان ٹائٹل کے دفاع سے ایک قدم دور
اداکار سلیم شیخ کی بیٹی کی شادی میں شوبز ستاروں کے رقص کی ویڈیوز وائرل
آزاد کشمیر، بھارتی ایما پر شرپسندی میں ملوث فسادی ٹولے کی حقیقت بے نقاب
نیتن یاہو کی آئزنکوٹ کو اتحادی حکومت میں پہلے وزیراعظم بننے کی پیشکش
بجلی صارفین پر 95 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری
قومی اسمبلی اجلاس یکم دسمبر کو طلب کرنے کی سمری ارسال، اہم قانون سازی متوقع
صدر اور وزیراعظم کا فلسطینی عوام کیلئے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ
حرمین شریفین کے تحفظ کا عزم، پاک فوج کے دستوں کی سعودیہ روانگی



















