کراچی:(بیورورپورٹ)جے یوآئی سربراہ فضل الرحمن نے کہاہے اسٹیبلشمنٹ کا کوئی نظریہ نہیں،مقصد صرف اتھارٹی قائم رکھنا ہے ،جائز ناجائز کی کوئی پرواہ نہیں،اعتراض ہے اور رہے گا۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے فضل الرحمن نے کہاپی ٹی آئی نے حکومت کےساتھ مذاکرات کے معاملے پر اعتماد میں نہیں لیا، کوئی علم نہیں وہ کیا کہہ رہے ہیں اور کیا کر رہے ہیں،مدت پوری کرنے کا الیکشن کی شفافیت سے کوئی تعلق نہیں ، مدت تو آمرانہ حکومتیں بھی پوری کرلیتی ہیں بلکہ 10، 10 سال حکومت کرتی ہیںابھی بلوچستان کے حلقہ 45 میں الیکشن ہوا، فاتح قرار دیا گیا امیدوار کسی ایک حلقے میں بھی نہیں جیتا ، فارم 45 میں کہیں ایک، کہیں 2، کہیں 5 اور کہیں 20 ووٹ حاصل کیے، چیف الیکشن کمشنر پر کیسے اعتماد کریں۔
جے یوآئی سربراہ نے کہاابھی تک اسٹیبلشمنٹ کہتی ہے میں نے فیصلے ،نتائج مرتب کرنے ہیں، عوام کی کیا حیثیت ہے وہ کہیں میں نے فلاح کو ووٹ دیاجب اسٹیبلشمنٹ جمہوریت ،آئین کا مذاق اڑائے تو کیا لوگ مذاق نہیں اڑائیں گے، لوگ تنقید نہیں کریں گے وہ تنقید پر ناراض ہوتے ہیں اور حرکتیں یہ کرتے ہیں، اقتدار پاس ہوگا۔
فضل الرحمن نے کہااسٹیبلشمنٹ کا کوئی نظریہ نہیں،مقصد صرف اتھارٹی قائم رکھنا ہے ،جائز ناجائز کی کوئی پرواہ نہیں،اعتراض ہے اور رہے گا،اپنے موقف پر قائم ہیں، کوئی مذاکرات یا مفاہمت کرنے کو تیار نہیں ،افسوس ہے سیاستدان اقتدار کیلئے سمجھوتہ کرلیتے ہیں، ملک کا نظام بہتر کرنے کےلئے ایک جگہ ٹھہرنا ہوگا،تمام معاملات قومی اتفاق رائے سے حل ہونے چاہئیں۔
امیر جے یوآئی نے کہاآخر اسٹیبلشمنٹ یا حکمرانوں کو کیا شوق پڑا مدارس سے پنگا لینا ہے، کیوں ہر قیمت پر مذہبی طبقے کو اپنے مخالف کھڑا کرنا ہے، مدارس اپنے نظام تعلیم میں کسی قسم کی مداخلت تسلیم نہیں کریں گے،پارلیمنٹ کی سطح پر مدارس کی رجسٹریشن کےلئے قانون سازی ہو چکی ، صدارتی آرڈیننس کے ذریعے مدارس رجسٹریشن میں ریلیف دیا گیا ،کوئی اعتراض نہیں حکومت نے کچھ مدارس کو اپنے کنٹرول میں رکھنے کےلئے اقدامات کیے ۔
فضل الرحمن نے کہاخالد مقبول میرے لیے قابل احترام ہیں، ایکٹ سمجھنے گھر آئے تھے، خالد مقبول وزیر تعلیم ضرور ہیں لیکن میرے گھر پر زیر تعلیم ہیں،معیشت کی بہتری آرزو ہے، بہتری کے صرف اشارئیے مل رہے ہیں،حقائق سامنے آنے چاہئیںعوام کو ثمرات ملیں گے تو ثابت ہوگا معیشت بہتر ہوئی، جب تک روپے کی قدر کو تقویت نہیں ملے گی عام آدمی کو ریلیف نہیں مل سکتا۔
ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد کی بلاول بھٹو سے ملاقات،اہم امور پر مشاورت
زرداری کی محسن نقوی ،ملک احمد خان سے ملاقات، نئے صوبوں پر مشاورت
امریکہ نے حملے دوبارہ شروع کیے تو مزید سرپرائزز تیار ہیں،ایران
بلاول بھٹو قومی رہنما ،مریم نواز سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا، پیپلز پارٹی
جیٹ فیول، مٹی کا تیل ،لائٹ ڈیزل آئل مزید سستا
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ،موسمیاتی تبدیلیاں ملکی معیشت کےلئے خطرہ
پنجابی ماں بولی پہچان، فروغ کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا، عطا تارڑ
موقف بڑا واضح،صوبے کی تقسیم مرتے دم تک قبول نہیں،سندھ حکومت
وزیراعظم ،فیلڈ مارشل کا خلا باز ذیشان سے براہ راست رابطہ،حوصلہ بڑھایا
کراچی ریلی منسوخ ،پیپلز پارٹی کھلم کھلا سندھو دیش بناناچاہتی ہے، ایم کیو ایم



















