عوامی پریشانی کا سبب بننے والے منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کی جائے :کمشنر ساہیوال

ساہیوال (چوہدری اشرف سے) کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کا فرید ٹا¶ن روڈ اور کالج چوک کی تعمیر نو میں غیرضروری تاخیر پر اظہار ناراضگی۔ عوام کی پریشانی کا سبب بننے والے اس منصوبے پر کام تیز کیا جائے، کمشنر ساہیوال۔ موجودہ رفتار سے یہ فروری تک بھی مکمل نہیں ہوگا۔ ٹھیکیدار اپنی من مرضی کررہا ہے،سٹی منیجر کی بریفنگ۔ کمشنر کی طرف سے متعلقہ ٹھیکیدار کو نوٹس دینے کی ہدایت۔اپنے دفتر میں پسپ پروگرام اور میونسپل کارپوریشن کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس میں کمشنر شعیب اقبال سید نے فرید ٹا¶ن روڈ، کمپری ہنسو سکول چوک، کالج چوک، کالج روڈ اور مال منڈی چوک کی تعمیر نو کے جاری کام میں روایتی سست روی پر شدیدناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ ٹھیکیدار کو نوٹس دینے کی ہدایت کی۔ سٹی منیجر پسپ اسجد خان نے بتایا کہ ٹھیکیدار واضح ہدایات کے باوجود کام تیز نہیں کررہا اس لئے یہ اہم منصوبہ فروری تک بھی مکمل ہوتا نظر نہیں آرہا۔ اجلاس میں کمشنر نے بھٹہ چوک میں ایک زیر تعمیر گھر کی ریت اور بجری سڑک پر رکھنے اور چوک یادگار میں ایک شوروم مالک کی طرف سے گاڑیوں کے سڑک پر دھونے پر جرمانہ کرنے کی ہدایت کی۔ کمشنر نے پاک پتن چوک، دیپالپور چوک اور صدر بازار میں تجاوزات کے خلاف سخت ایکشن لینے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے شہر میں صفائی کی عمومی صورتحال پر ناراضگی کا اظہار کیا اور کہا کہ گندگی میں ساہیوال پنجا ب میں چھٹے نمبر پر ہے جو سب کیلئے باعث شرمندگی ہے۔ انہوں نے سینٹری انسپکٹرز کو صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے سینٹری ورکرز کے کام کی سخت مانیٹرنگ کی بھی ہدایت کی۔