فیصل آباد:(بیورورپورٹ)انسداد دہشتگردی عدالت نے ممبر قومی اسمبلی علی افضل ساہی اور ایم پی اے جنید افضل ساہی کو اشتہاری قرار دےدیا ۔
فیصل آباد کی عدالت نے عدم حاضری پر دونوں بھائیوں کے ناقابل ضمانت گرفتاری وارنٹ جاری کردئیے اور ایس ایچ او کو پی او رجسٹر میں اندراج کا حکم دےدیا،عدالت نے ساہی برادران کی منقولہ و غیر منقولہ جائیداد کی تفصیلات بھی طلب کرلیں۔
9 مئی کیس، اراکین اسمبلی علی افضل ،جنید ساہی اشتہاری



















