ملک کو درپیش حالات سے نمٹنے کےلئے اتحادی حکومت کا چلنا ناگزیر ہے،گورنر پنجاب

لاہور:(سٹاف رپورٹر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے سابق گورنر بلیغ الرحمن نے ملاقات کی،باہمی دلچسپی کے امور سمیت ملک کی مجموعی صورتحال تبادلہ خیال کیا گیا۔

سردار سلیم حیدر نے کہا ملک کو درپیش حالات سے نمٹنے کےلئے اتحادی حکومت کا چلنا بہت ضروری ہے،اپوزیشن سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کو ملکی بہتری کےلئے مثبت کردار ادا کرنا چاہئے،اتحادی حکومت میں چیزیں بہتری کی طرف جا رہی ہیں اور روز مرہ کی ضروریات زندگی کی قیمتوں میں بھی کمی ہورہی ہے ۔

گورنر پنجاب نے کہامعیشت کے اشارئیے بہتری کی طرف گامزن ہیں،سیاسی لیڈرشپ نے ملکر ملک کو ٹھیک کرنا ہے۔