اسلام آباد (مشرق نیوز) حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آج سے شروع ہوگا۔ ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت بند کمرہ اجلاس پارلیمنٹ ہاوس میں آج سہ پہرساڑھے 3 بجے ہوگا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور آج کے مذاکرات میں شامل ہوں گے ، اجلاس میں تحریک انصاف اپنا چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کریگی۔ پارٹی ذرائع کے مطابق تحریک انصاف عمران خان اور دیگر قیدیوں کی رہائی کا معاملہ اٹھائے گی، پی ٹی آئی 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کریگی۔
ذرائع کے مطابق حکومت چارٹر آف ڈیمانڈ کی روشنی میں اپنا لائحہ عمل دے گی۔
حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آج ہو گا



















