لاہور (اپنے رپورٹر سے) صوبائی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے پنجاب کے عوام فتنہ اور احتجاج کی سیاست کو سپورٹ نہیں کرتے، ایم ڈبلیو ایم نے پورے خیبرپختونخوا میں احتجاج کیا ہوا ہے،پی ٹی آئی کی حکومت 12 سال سے ہے وہ امن کرائیں، ہاتھ جوڑ کر کہتی ہوں ناصر عباس صاحب کے پی میں سکیورٹی کی ذمہ داری مریم نواز یا شہباز شریف کی نہیں ہے،کے پی میں امن کی ذمہ داری وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور اور جیل میں بیٹھے لیڈر کی ہے،ملٹری کورٹ میں کہا گیا ہمارے لوگ نہیں سزا نہ دیں اب کہتے ہمارے لوگ ہیں سزا کیوں دی، پہلے فیصلہ کر لیں آپ کے لوگ 9 مئی میں ملوث رہے یا نہیں، کیا جن کی ویڈیو آئی وہ جن تھے یا فرشتے، جن کی ویڈیوز ہیں ان کو تو سزا ملنی چاہیے،لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہاوزیراعلیٰ مریم نواز کا حکومتی معاملات چلانے کا ایک سال مکمل ہونےوالا ہے، میرے پاس پچھلے 10 ماہ کا رپورٹ کارڈ موجود ہے، کہا تھا وزیراعلیٰ مریم نواز کے اقدامات فائلوں کیلئے نہیں ہیں، 2024 عوام کو بہت سے خوشخبریاں دے کر جائے گا، سٹاک ایکسچینج میں 1400 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ، مہنگائی 4 اور 5 فیصد کے درمیان موجود ہے، مریم نواز کیلئے 2024 اہمیت کا حامل ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز کے پاس پہلے کبھی حکومتی عہدہ نہیں رہا، وزیراعلیٰ مریم نواز کیلئے یہ ایک نیا تجربہ تھا، وزیراطلاعات پنجاب نے کہا خیبرپختونخوا میں بھی ایک حکومت ہے، کرم اور پاراچنار کے حالات سب کے سامنے ہیں، کرم اور پاراچنار کی سڑکیں کھلوانا گنڈاپور کا کام ہے، حالات خراب کرنے کی سیاست کو پنجاب کے عوام سپورٹ نہیں کرتے۔
پنجاب کے عوام فتنہ، احتجاج کی سیاست کو سپورٹ نہیں کرتے: عظمیٰ بخاری



















