حافظ آباد:(بیورورپورٹ)منڈی بہاوالدین سوشل میڈیا کی دوستی ہمسایہ ملک بھارت کا رانجھا اپنی ہیر کو پانے کےلئے مونگ پہنچ گیا ،قانونی دستاویزات نہ ہونے کی وجہ سے پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔
ہمسایہ ملک انڈیا کا رہائشی بادل بابو ولد کرپال سنگھ قوم جاٹپ کی نواحی گاﺅں مونگ کی رہائشی ہیر سے سوشل میڈیا پردوستی ہوگئی رانجھا اپنی ہیر کو پانے کےلئے بغیر سفری دستاویزات کے پاکستان آگیا اور مونگ کے قریب رہائش رکھ لی، پولیس تھانہ صدر نے اطلاع ملنے پر رانجھے کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کردیا،خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی۔
سوشل میڈیا پردوستی ،بھارت کا رانجھا ہیر کو لینے مونگ پہنچ گیا،حوالات میں بند



















