جلاو گھیراو کیس ، گنڈاپور کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع
راولپنڈی :(بیورورپورٹ) انسداد دہشت گردی عدالت نے تھانہ حسن ابدال میں درج جلاو گھیراوکے مقدمے میں مسلسل غیر حاضری پر وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی۔
عدالت نے علی امین گنڈا پور کو 21 جنوری تک پیش ہونے کا حکم جاری کرتے ہوئے کہاوزیراعلیٰ کے پی پیش نہ ہوئے تو اشتہاری قرار دیئے جائیں گے۔



















