لاہور:(اپنے رپورٹر سے)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہاہے کھلاڑی ملک کےساتھ کھیل کر چلا گیا،پنجاب ہر شعبے میں ترقی کرتا نظر آئے گا،ملک کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔
الحمرا ہال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا وزیراعلیٰ پنجاب دن رات محنت کر رہی ہیں، پنجاب میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دیا جا رہا ہے،کھیلوں کے میدان بحال ہو رہے ہیں، کہنے کو تو ایک کھلاڑی بھی آیا تھا جو ملک کےساتھ کھیل کر چلا گیا، ثقافت کے فروغ کیلئے اقدامات کیے جار ہے ہیں۔
وزیر اطلاعات نے کہاپنجاب کو آگے لےجانے کیلئے وہ سب کچھ کریں گے جس کی ضرورت ہوگی، پنجاب ہر شعبے میں ترقی کرتا نظر آئے گا، قائداعظم کی زندگی مشعل راہ ہے،رونا رلانا، مار دو، جلا دو بہت آسان ،لوگوں کو خوشیاں دینا بہت مشکل ہے، وزیر اعلیٰ مریم نواز اپنے والد کی طرح دن رات عوام کی خدمت کررہی ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہاہرتھیٹر اور آرٹس کونسل کی رونقیں دوبارہ بحال کریں گے، پنجاب کے تمام آرٹس کونسل میں پروگرامز ہوں گے،ہر آنے والے دن کلچر پر بہت زیادہ کام کیا جائے گا۔
ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد کی بلاول بھٹو سے ملاقات،اہم امور پر مشاورت
زرداری کی محسن نقوی ،ملک احمد خان سے ملاقات، نئے صوبوں پر مشاورت
امریکہ نے حملے دوبارہ شروع کیے تو مزید سرپرائزز تیار ہیں،ایران
بلاول بھٹو قومی رہنما ،مریم نواز سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا، پیپلز پارٹی
جیٹ فیول، مٹی کا تیل ،لائٹ ڈیزل آئل مزید سستا
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ،موسمیاتی تبدیلیاں ملکی معیشت کےلئے خطرہ
پنجابی ماں بولی پہچان، فروغ کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا، عطا تارڑ
موقف بڑا واضح،صوبے کی تقسیم مرتے دم تک قبول نہیں،سندھ حکومت
وزیراعظم ،فیلڈ مارشل کا خلا باز ذیشان سے براہ راست رابطہ،حوصلہ بڑھایا
کراچی ریلی منسوخ ،پیپلز پارٹی کھلم کھلا سندھو دیش بناناچاہتی ہے، ایم کیو ایم



















