نامزد وزیر خارجہ نے پاکستانی میزائل پروگرام پر بات کرنے کی تیاری کرلی، ایلچی ٹرمپ

واشنگٹن،اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ٹرمپ انتظامیہ نے سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کردیا۔

انٹرویو میںنومنتخب امریکی صدر کے نامزد خصوصی ایلچی رچرڈ گرینل نے کہاڈونلڈ ٹرمپ کے نامزد وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پاکستان کے میزائل پروگرام پر بات کرنے کی تیاری کرلی،ایٹمی صلاحیت کے حامل ملکوں سے مختلف انداز میں ڈیل کیا جاتا ہے، بائیڈن انتظامیہ جو کام 4 سال میں کرنے میں ناکام رہی وہ آخری 45 دن میں کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

رچرڈ گرینل نے کہا گزشتہ ٹرمپ انتظامیہ کے پاکستانی سربراہ حکومت سے بہترین تعلقات تھے،جیل میں قید رہنما بانی پی ٹی آئی عمران خان نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرح سیاست میں آوٹ سائیڈر ، کامن سینس کی بات کرتے تھے،ٹرمپ انتظامیہ چاہتی ہے سابق وزیراعظم و بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے،عمران خان پر ویسے ہی الزامات ہیں جیسے ٹرمپ پر تھے،ترجمان محکمہ خارجہ میتھو ملر نے پیچیدہ گفتگو کی، اصل بات یہی ہے پاکستان کے سابق وزیراعظم کو رہا کیا جائے۔

دوسری جانب ترجمان پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے ڈونلڈ ٹرمپ کے نامزد خصوصی ایلچی کے بیانات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہااگر انسانی حقوق پر کوئی بیان دیتا ہے تو خوش آمدید کہتے ہیں،نئی امریکی انتظامیہ کے بیان پر شکر گزار ہیں لیکن مطلب یہ نہیں پی ٹی آئی قیادت مداخلت چاہتی ہے۔