پنجاب حکومت نے پرویز الٰہی دور میں بنائے گئے اضلاع کو تسلیم کرلیا

لاہور (خبرنگار) پنجاب حکومت نے سابق وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے دور حکومت میں بنائے گئے اضلاع کو تسلیم کرلیا۔پنجاب حکومت نے 2022 میں بنائے گئے پانچوں اضلاع کو تسلیم کر لیا، بورڈ آف ریونیو نے 5 اضلاع کی منظوری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔صوبہ پنجاب میں ڈویژن ، اضلاع اور تحصیلوں کی تعداد و ناموں کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب میں گجرات کو ڈویژن کا درجہ دیدیا گیا، پنجاب میں وزیر آباد، کوٹ ادو، تونسہ، مری، اور تلہ بطور اضلاع قرار دیئے گئے ہیں۔گجرات کو شامل کرنے کے بعد پنجاب میں ڈویژنوں کی تعداد 10ہوگئی ، 5اضلاع میں اضافے سے صوبہ میں اضلاع کی مجموعی تعداد 41ہوگئی۔نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ پنجاب میں تحصیلوں کی تعداد 151ہوگئی، لاہور صوبہ پنجاب کی سب سے زیادہ 10تحصلیوں والا ضلع بن گیا۔لاہور کی تحصیلوںمیںسٹی،لاہور کینٹ،ماڈل ٹاﺅن،شالیمار،رائیونڈ،علامہ اقبال، نشتر،صدر، واہگہ اور راوی شامل ہیں۔