بشریٰ نے خود کو سرنڈر کردیا، 32 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور

راولپنڈی:(بیورورپورٹ)سابق خاتون اول بشریٰ نے خود کو سرنڈر کردیا،عدالت نے 9 مئی سمیت 32 مقدمات میں عبوری ضمانت منظورکرکے تفتیشی افسروں کو نوٹسز جاری کر دئیے۔

بشریٰ کی گاڑی کو عدالتی حدود میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی،اے ٹی سی راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے ضمانت درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے تمام مقدمات میں ضمانت منظور کرلی،عدالت نے حکم دیا بشریٰ کو 23 جنوری تک درج کسی مقدمے میں گرفتار نہ کیا جائے،عدالت نے تمام 32 مقدما ت میں تفتیشی افسروں کو نوٹسز جاری کرکے ریکارڈ طلب کرلیا ۔