گالم گلوچ، طوفان بدتمیزی، جلا ﺅگھیراﺅ ،مار دھاڑ ملک کا مقدر نہیں: عظمیٰ بخاری

لاہور( اپنے رپورٹر سے)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے گالم گلوچ، طوفان بدتمیزی، جلا ﺅگھیراﺅ اور مار دھاڑ ملک کا مقدر نہیں ،ملکی تعمیر و ترقی میں میڈیا سمیت تمام اداروں کا مثبت کردار نا گزیر ہے، پنجاب حکومت جلد دیہاتی خواتین کیلئے لائیو سٹاک پروگرام لا رہی ہے، وزیر اعلیٰ کے قریب ترین دھی رانی پروگرام جلد شروع ہو جائیگا،ان خیالات کااظہار انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

عظمیٰ بخاری نے کہادنیا میں بہت سے اسلامی ممالک فیملی پلاننگ کر رہے ہیں مگر بدقسمتی سے ہمارے ملک میں بات کرنا بھی گناہ سمجھا جاتا ہے،دکھ کی بات ہے سیاستدانوں کے پاس ایشوز پر بات کرنے کےلئے وقت ہی نہیں ،سب کو دیکھنا چاہیے ملک میں کتنی خواتین ، بچے غذائی قلت کا شکار ہیں۔

وزیراطلاعات نے کہا وزیر اعلیٰ پنجاب فیملی پلاننگ کے معاملے کو بڑی سنجیدگی سے لیتی ہیں،وفاقی حکومت کےساتھ بھی معاملے پر کام کررہے ہیں،سب کو ایک ٹیبل پر بیٹھنا اور فیملی پلاننگ پر بات کرنا ہوگی،سب ملکر اور ایک دوسرے کےساتھ ڈائیلاگ کرکے ہی ملک کو آگے لے جا سکتے ہیں،کوئی بھی حکومت اپنے طور پر کچھ نہیں کرسکتی، ریاست کو ملکر چلنے کی ضرورت ہے۔