واسا میں مسلم، مسیح اتحاد مثالی، پھول یونین ورکرز کی عملی خدمت کررہی ہے:قائدین
لاہور (قمر عباس نقوی) واسا پھول یونین کے صدر سعید خان، سیکرٹری رانا سلیم بلو اور چیئرمین مرزا ندیم نے کہا کہ مسلم، مسیح اتحاد محکمہ واسا میں مثالی ہے، ملکر مذہبی تہوار منائے جاتے ہیں کرسمس کی خوشیوں میں ہم اپنے مسیح بھائیوں کے شانہ بشانہ ہیں، مسیح ورکرز واسا کے ماتھے کا جھومر اور شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ پھول یونین انکے مسائل حل کرنے میں سی بی اے کی طرح زبانی جمع تفریق نہیں کر رہی، عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ محکمے میں 2ہزار سے زائد سینی ٹیشن ورکرز کام کر رہے ہیں۔ لاہوریوں کو سیوریج جیسی اہم ضرورت کو پورا کرنے میں دن رات فیلڈ میں کام کررہے ہیں۔ سیوریج نظام کو بحال رکھنے میں اپنی جان کوخطرے میں ڈالنے سے بھی گریز نہیں کر رہے۔ سیوریج بلاکیج کا خاتمہ کرنے کی خاطر گہرے گٹرز میں خطرناک گیسز کی موجودگی میں گھنٹوں کام کر رہے ہیں۔ ماضی میں محکمانہ خدمات کی انجام دہی اور شہریوں کو سیوریج جیسی سہولیات کے تسلسل کو قائم رکھنے کی خاطر جانوں کی قربانی بھی دے چکے ہیں واسا لاہور واحد ایجنسی ہے جس میں مسلم مسیح اتحاد مثالی ہے اس پر دیگر اداروں کے ملازمین بھی اس اتحاد کو فخریہ کلامات سے نوازتے ہیں جس پر ہمیں فخر ہے واسا میں دونوں مذاہب کے تہوار مل کر منایا جا رہے ہیں جس میں مسلم ملازمین کے میلاد النبی کے موقع پر مسیح ملازمین تقریبات میں حصہ لیتے ہیں اور کیک کٹنگ تقریبات کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے۔ واسا پھول یونین کے جنرل سیکرٹری رانا سلیم بلو نے مزید کہا کہ ہم کرسمس جو کہ یوم پیدائش حضرت عیسی علیہ السلام ہے اس کی خوشیوں میں شامل ہیں مذہب اسلام میں تمام انبیاءپر ایمان اور الہامی کتابوں پر ایمان کا حکم دیا گیا ہے قرآن اللہ کی آخری کتاب ہے جو کہ مکمل ضابطہ حیات ہے ہم بطور مسلم کرسمس کی خوشیوں میں نہ صرف شریک ہیں بلکہ اس حوالہ سے تقریبات کا انعقاد بھی کر رہے ہیں جو کہ مسلم مسیح اتحاد کی عملی شکل ہے۔ پھول یونین کی قیادت تمام ملازمین کے مسائل کو حل کروانے میں عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے موجودہ سی بی اے کا وطیرہ ہے کہ وہ ملازمین کو ریفرنڈم کے موقع پر اہمیت دینے کی منصوبہ بندی پر اختیار کرتے ہیں اور سی بی اے کا جنرل سیکرٹری مسلم مسیح اتحاد کا نعرہ زبانی جمع تفریق تک رکھا ہوا ہے ایم ڈی واسا نے ہمیشہ سینیٹیشن ورکز کو محکمہ کے ماتھے کا جھومر کہا ہے اور ان کے مفادات اور مسائل کا ذاتی طور پر خیال رکھ رہے ہیں، سینی ٹیشن ملازمین کو خطرہ الاﺅنس کی بھی ادائیگی کی جا رہی ہے جو کہ انتظامیہ کی طرف سے ان کو مالی سپورٹ کیا جا رہا ہے، پھول یونین آئندہ ریفرنڈم میں فتح یاب ہو گی اور اس سے قبل ایل ڈی اے الاﺅنس کے حصول میں اپنا مثبت کردار کر رہی ہے اور جلد خوشخبری حقیقی دی جائیگی۔



















