محکمہ آبپاشی اپرگوگیرہ ڈویژن، ایکسین کا ساتھیوں سے ملکر مرحوم ملازمین کی بیواﺅں، یتیم بچوں کے نام پر لاکھوں کا فراڈ

لاہور(قمر عباس نقوی ) محکمہ آبپاشی ایکسین اپر گوگیرہ ڈویژن کا 6رکنی ٹیم کے ہمراہ وفات پا جانے والے ملازمین کی تاریخ وفا ت میں ردو بدل اور جعلی کاغذات اور بوگس ریکارڈ تیار، بیواوںو یتیموں کے نام پر 63 لاکھ روپے کا فراڈ ،جعلی بیواﺅں کو ادائیگی میں ملوث کا انکشاف، متاثرین کا ذمہ داران کیخلاف فوری کارروائی کرنے کا مطالبہ۔محکمہ آبپاشی کی اپر گوگیرہ ڈویژن میں مرحوم ملازمین کی بیواﺅں کے نام پر ایکسین علی حسین کا دیگر 6رکنی ملازمین کی ٹیم کیساتھ ملکر 63لاکھ سے زائد کی رقم کے فراڈ کا انکشاف کیا گیا ہے جس میں دوران ملازمت فوت ہونے والے تین ملازمین کی بیواﺅں کے ساتھ حق تلفی کی گئی جس میں ایکسین اپر گوگیرہ کی سرپرستی میں مرحوم ملازمین کی تاریخ فوتیدگی میں ہیرا پھیری کرتے ہوئے جعلی کاغذات اور بوگس ریکارڈ تیار کیا گیا جس سے ما لی فائدہ حاصل کیا گیا تھا عبدالرزاق ایس ڈی سی اپر گیرہ ڈویژن 31دسمبر 2016کو وفات ہوئی اور نوٹیفکیشن 2014 کے مطابق 8لاکھ روپے کی ادائیگی 2017میں بیوہ کو کی گئی اسی طرح محمد رفیق ایس ڈی سی اپر گوگیرہ دوران ڈیوٹی 14اپریل 2016کو وفات ہوئی نوٹیفکیشن 2014کی مد میں 8لاکھ 2017کو بیوہ کو ادا کر دیے گئے اور محمد نصیر جو کہ سگنیلر تھا، اسکی حاضر ڈیوٹی ہی وفات 15اگست 2017کو ہوئی اس پر نئے نوٹیفکیشن کے مطابق بیوہ کو 19لاکھ روپے کی ادائیگی کی گئی لیکن بعد میں اس کی تاریخ وفات میں جعلسازی کرتے ہوئے20جنوری 2019ظاہر کی اور نئے سرے سے 19لاکھ روپر ایریگیشن سے وصول کئے گئے جبکہ دیگر بیواﺅں کے ساتھ جعلسازی کرتے ہوئے تبدیل تاریخ وفات 31دسمبر 2019ظاہر کرتے ہوئے نئی حکومتی پالیسی سے ذاتی فائدہ اٹھایا گیا اس پر متاثرہ بیواﺅں کی جانب سے ایکسین علی حسنین اور اس کی دیگر 6رکنی ٹیم پر الزام عائد کرتے ہوئے تحریری کمپلین کی گئی کہ ان جعلساز ٹولہ کی جانب سے فوتیدگی تواریخ میں نہ صرف تبدیلی کی گئی بلکہ ان کی جگہ کسی اور خواتین کو ظاہر کرتے ہوئے ادائیگیاں بھی کر دی گئی ہیں ۔ بیوائیں انصاف کیلئے اعلیٰ افسران کو دیکھ رہی ہیں لیکن تاحال اعلیٰ افسران نے بھی بیواو¿ں کو کوئی انصاف فراہم نہیں کر رہی اور انکی داد رسی کی اپیل کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دی، اس حوالے سے ایک شہری نے انٹی کرپشن کو درخواست دیدی ہے۔ انٹی کرپشن نے تحقیقات بھی شروع کردی ہیں متعلقہ ملوث انتظامیہ درخواست گزار پر دباو¿ ڈال رہی کہ وہ اپنی درخواست واپس لے جبکہ جعلساز ٹولہ تاحال پرکشش عہدوں پر تعینات ہے۔ ایکسین علی حسنین سے موقف لینے کی خاطر رابطہ کیا اور وٹس ایپ میسج بھی کیا گیا انہوں نے موقف نہ دیا ۔