ساہیوال(ارشد فریدی سے) سانحہ اے پی ایس کا دن پو ری قوم کیلئے سیاہ ترین دن ہے جسے قوم کبھی نہیں بھلا سکتی،دردناک سانحہ کے انمٹ نقوش آج بھی ذہنوں پر موجود ہیں۔ان خیالات کا اظہار ایم ڈی روزنامہ ”مشرق“ چوہدری محمد اشرف نے دیگر شرکاءنے سانحہ اے پی ایس پشاور کے مو قع پر شہداءکیلئے منعقدہ دعائیہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ سانحہ اے پی ایس کا دن پو ری قوم کیلئے سیاہ ترین دن ہے جسے قوم کبھی نہیں بھلا سکتی۔دردناک سانحہ کے انمٹ نقوش آج بھی ذہنوں پر موجود ہیں۔ 10 سال قبل سفاک دشمن نے آرمی پبلک سکول میں بچوں کو علم حاصل کر تے ہوئے ظلم و بر بریت کا نشانہ بنایا اور شہید کیا جسے ہم کبھی نہیں بھول سکتے۔ان بچوں نے اپنا خون دے کر اس بکھری ہوئی قوم کو متحد کر دیا اور دشمن کو پیغام دیا کہ تم ہمیں جتنا مارو گے ہم مضبوط تر ہو تے جائیں گے۔ اے پی ایس پشاور کے شہداءکی قر بانیاں رائیگاں نہیں گئیں اور ان قر بانیوں کی بدو لت نہ صرف پوری قوم متحد ہوئی بلکہ دہشت گر دوں کو اس حملے کے بعد پو ری قوم بے مثال اتحاد سے شکست ہوئی ہے۔ان طالب علموں کی قر بانیوں نے ملک میں امن و امان کی صورتحال جو آج ہمیں نظرآتی ہے وہ ان شہداءکی قر بانیوں کا ثمر ہے۔ان بچوں کی قر بانیوں نے اس قوم کو یکجا کیا پھر پاک فوج ا ور قومی اداروں نے مل کر دہشت گر دی کا مقابلہ کیا ملک میں امن قائم کر نے کیلئے ہمارے بچوں نے قربانیاں دیں۔ تقریب میں ساہیوال کے صحافیوں نوید غنی چوہدری،طمطراق محاسن شاہی، شفقت حسین گیلانی، رشید اکمل، امتیاز بٹ، افتخار خان،رانا انعام، راﺅ عتیق، شفقت عباس بگھیلا،رانا علی اکبر، جاوید ارشد خاں، آصف وصلی،عمران نذیر چوہدری،جاوید شوکت وینس،میاں وسیم ریاض، میاں رمضان حافظ راشد، رانا مزمل سعید، کاشف نذیر، ڈاکٹر آصف رشید، جاوید اقبال ہنجرا، ملک آصف اعوان، حارث شاہ گیلانی، چوہدری عثمان،بابا افضل چوہدری، حاجی اقبال کمبوہ، چوہدری عثمان علی، میاں اسلم برق، حافظ وحید احمد، چوہدری احسن امین، چوہدری الطاف، رانا عمران ارشاد، ناصر عالم، اوصاف احمد شیخ، فیاض ربانی،رانا فرحان سعید، اظہر جمیل، شہزاد نور چوہدری،عثمان رزاق،رﺅف شیخ، رانا مسعود، عبدالرزاق چوہدری، عبدالروف شیخ عبدالباری، ملک نواز، احسن رشید آرائیں، محمد سعید، سید عاصم کامران گیلانی، شہباز رانا سمیت دیگر صحافتی تنظیموں ، سول سوسائٹی انجمن تاجران، علماءکرام سیاسی و سماجی تنظیموں شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت ۔تقریب کے اختتام پر شہداءکیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور شمعیں روشن کی گئیں۔
سانحہ اے پی ایس پوری قوم کیلئے سیاہ ترین دن، بہادر مسلح افواج، قومی اداروں نے ملکر دہشت گردی کا مقابلہ کیا: چوہدری اشرف



















