زیراعلیٰ مریم نواز شریف کی کاوش، گوبی پارٹنرز اور بینک آف پنجاب کے درمیان50ملین ڈالر کا معاہدہ طے پاگےا
لاہور (اپنے رپورٹر سے) پنجاب میں معاشی ترقی اور عالمی شراکت داری کے فروغ کی جانب اہم پیشرفت ،پنجاب سرمایہ کاری کانفرنس میں چینی کمپنیوں کے ساتھ آئی ٹی، ماحولیات، گرین انرجی اوردےگر ابتدائی معاہدے طے پاگئے ۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی کاوشوں سے چےن کی لےڈنگ کےپٹل فرم گوبی پارٹنرز کی طرف سے پنجاب میں 50 ملین ڈالر کے سرمایہ کاری فنڈ کے قیام کا اعلان کےاگےا۔تےانجن کےپٹل انوائرمنٹ پروٹےکشن گروپ اور گورنمنٹ آف پنجاب کے درمےان بھی اےم او ےو پر دستخط کےے گئے۔اےم او ےو کا مقصد اربن ڈوےلپمنٹ اورانوائرمنٹ مےنجمنٹ کے پراجےکٹس کے لئے اشتراک کار کا فروغ ہے۔اےم او ےو کے مطابق وےسٹ مےنجمنٹ ،واٹر ٹرےٹمنٹ ،انوائرمےنٹل مشےنری اورلاہورجےسے اربن اےرےاز مےں آلودگی کے خاتمے جےسے پراجےکٹس کےلئے اشتراک کار کےا جائے گا۔چینی کمپنی سولر این پلس اور حکومت پنجاب کے درمیان سولرٹیکنالوجی کے تبادلے اور فروغ کیلئے ایم او یو پر دستخط بھی ہوگئے ۔گوبی پارٹنرز اور بینک آف پنجاب کے درمیان 50ملےن ڈالر کے سرماےہ کاری کے فنڈکامعاہدہ طے پاگےا۔گوبی فنڈ ٹیکنالوجی اسٹارٹ اپس کے فروغ کے لیے وقف ہوگا۔اعلامےہ کے مطابق معاہدے کا مقصد پنجاب میں اسٹارٹ اپس اور ایس ایم ایز کے لیے مالیاتی نظام کو فروغ دینا ہے۔گوبی فنڈ سے قرض کی فراہمی، ایکویٹی سرمایہ کاری، مالیاتی حل، اور رہنمائی پروگراموں کے ذریعے کاروبار کی مدد کی جائے گی۔گوبی فنڈ سے پنجاب میں کاروبار کو مضبوط کیا جائے گا اور خطے میں پائیدار ترقی کو یقینی بنایا جائے۔ گوبی فنڈ کا مقصد پنجاب کو ایک پائیدار اور ڈیجیٹل معیشت کی جانب لے جانا ہے۔گوبی فنڈ پنجاب کو ٹیکنالوجی اور انٹرپرینیورشپ میں علاقائی لیڈر بنانے کےلئے وقف ہوگا۔کانفرنس میں پنجاب کی سرمایہ کاروں کیلئے منفرد اقتصادی مراعات پر آگاہی دی گئی ۔پنجاب سرمایہ کاری کانفرنس اعلامیہ کے مطابق سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے پنجاب نے علاقائی اور عالمی سطح پرسبقت لی اورباقی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے- ٹیکس چھوٹ، سپیشل انڈسٹریل زونز، اور دیگر سہولتوں کی وجہ سے پنجاب سرمایہ کاری کیلئے مثالی ہے- کانفرنس مےں پنجاب حکومت اور چینی کاروباری اداروں کے درمیان پائیدار اور طویل المدتی شراکت داری کو فروغ دینے کیلئے تبادلہ خیال ہوا۔چینی کمپنی پنجاب میں گرین انرجی کو فروغ دینے کے لیے شمسی توانائی کے جدید منصوبوں پر کام کرے گی۔سولر این پلس پنجاب میں سنٹر کے قیام،سٹڈی،کیپسٹی بلڈنگ، جدید سولر ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے لئے کام کرے گی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی کاوش، گوبی پارٹنرز اور بینک آف پنجاب کے درمیان50ملین ڈالر کا معاہدہ طے پاگیا



















