فیصل آباد ( بیورو رپورٹ) وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے نوجوانوں کومخالف سیاست دانوں کوگالیاں نکالنا سکھایا۔فیصل آباد میں وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر ملک میں خدمت کا سفرجاری رہتا تو پاکستان بڑی معیشتوں میں شامل ہوتا۔انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کومخالف سیاست دانوں کو گالیاں نکالنا سکھایا گیا، ملک سے نفرت کی سیاست کا خاتمہ کرنا ہو گا، اوئے،توئے، گالی گلوچ، افراتفری کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں، فیک نیوز سے نوجوانوں کو گمراہ کیا گیا۔رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ سیاست میں صبروتحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے، خیبرپختونخوا حکومت نے تین دفعہ اسلام آباد پر حملہ کیا، ڈی چوک پر پٹھان کھڑے تھے، علی امین گنڈا، بشریٰ بی بی بھاگ گئے، کارکنوں کے قتل عام کے حوالے سے پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔مشیر وزیرعظم نے کہا کہ علی امین گنڈا پور اور بشریٰ بی بی نےکارکنوں کو بے یارومدد گار چھوڑ دیا، 2017کے بعد ملک میں گالم گلوچ کی سیاست کو فروغ دیا گیا، یہ آج بھی احتجاج اور افراتفری کی سیاست جاری رکھے ہوئے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جھوٹ اور مکاری کی سیاست کا انجام یہی ہونا تھا، پنجاب میں تحریک انصاف10 بندے بھی جمع نہ کر سکی، پرتشدد، احتجاج، فساد اور توڑ پھوڑ کی سیاست پی ٹی آئی کا وتیرہ ہے، وزیراعظم کی قیادت میں ملک میں معاشی استحکام آ رہا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز عوام کی ترقی کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔ وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ مہنگائی اور معاشی بحران کے ذمہ دار ہم نہیں ہیں، 2017 میں ہمیں مائنس نہ کرتے تو آج پاکستان جی 20 ممالک میں ہوتا۔اتوار کے روز فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ ریسکیو آفس کا افتتاح خدمت کی سیاست کی نشانی ہے، فیصل آباد کو گاو¿ں کہا جاتا تھا لیکن مسلم لیگ نے اسے شہر میں بدلا اور فیصل آباد میں سڑکیں، اسپتال، موٹرویز، یونیورسٹیز مسلم لیگ ن کی مرہون منت ہیں۔ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ 2017 میں ہمیں مائنس نہ کرتے تو آج پاکستان جی 20 ممالک میں ہوتا۔پاکستان تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ ایک دوسرے کو گالی کی سیاست کا آغاز 2017 میں ہوا، ہم دنیا کی تیسویں بڑھی معیشت تھے جس کو ڈیفالٹ تک پہنچا دیا گیا، گالم گلوچ، احتجاج، افراتفری اور انارکی کی سیاست کو وہ ابھی تک جاری رکھے ہوئے ہیں، اس سیاست کی ملک میں کوئی گنجائش نہیں ہے، پاکستان نفرت نہیں بھائی چارے کی بنیاد پر بنا ہے۔26 نومبر کے احتجاج کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پورے پنجاب سے کوئی بندہ احتجاج کے لئے نہیں نکلا، پنجاب میں لوگ افراتفری اور انارکی کو پسند نہیں کرتے بلکہ خدمت کی سیاست یہاں چلتی ہے، جو لوگوں کو لے کر آئے تھے وہ خود ہی بھاگ گئے اور جب لوگ بھاگ گئے تو پھر گولی چلانے کی یا کسی کو مارنے کی کوئی ضرورت ہی نہیں تھی۔ان کا کہنا تھا کہ واقعے پر انکے سوشل میڈیا نے انکا ہی بھٹہ بٹھا دیا،2019 میں ننکانہ میں دوگروپوں کا تصادم ہوا تھا جن کی ویڈیوز وائرل کردی گئیں، پہلے کہتے تھے 278 پھر کچھ اور اب 12 لوگوں کے مارے جانے کے دعوے کر رہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خدمت کا فوکس عام آدمی ہے، احتجاج والے ملک میں افراتفری چاہتے ہیں، مولانا فضل الرحمان زیرک سیاستدان ہیں انکا مسئلہ آئندہ اجلاس میں حل ہو جائے گا۔
پی ٹی آئی نے نوجوانوں کو گالیاں نکالنا سکھایا،اوئے توئے سیاست کی گنجائش نہیں، رانا ثنا اللہ



















