لاہور( علی جنید)بابا گرو نانک 555 ویں جنم دن کی تقرےبات کے موقع پر 14 سالہ ہندو بچے کی بجلی سے کرنٹ سے ہلاکت کی تحقےقاتی رپورٹ ”مشرق“ نے شب و روز کی محنت و جدوجہد کے بعد مکمل کر لی ہے جس کے مطابق ہلاکت کے ذمہ داران مےں انتظامیہ و شعبہ شرائن کو موت کا ذمہ دار قرار دےا جا سکتا ہے جبکہ قائم مقام چےئرمےن کو ہندو بچے کی رپورٹ درست طرےقہ سے پےش ہی نہےں کی گئی تھی جس کی بناءپر تحقےقات شروع کرنے سے پہلے ہی ختم کردی گئی تھیںاور ےہی وجہ ہے کہ ہندو بچے کی نعش بناءپوسٹ مارٹم کے فوری آبائی علاقہ سندھ روانہ کردی گئی اور متاثرہ ہندو خاندان کو کسی بھی قسم کی اخلاقی و مالی امداد سے محروم رکھا گےا اور اےک ماہ گزر جانے کے باوجود پاکستان سکھ گردوارہ پربندھک کمےٹی سمےت کسی ذمہ دار نے متاثرہ خاندان سے اظہار افسوس نہیں کیا۔تحقےقات کے مطابق بابا گرو نانک کے جنم دن کی 555 وےں جنم دن کی تقرےبات کے موقع پر دنےا بھر سے ہزاروں ےاترےوں نے پاکستان سمےت دنےا بھر سے شرکت کی تھی اور تقرےبات ماہ نومبر کی 13، 14، 15 تک جاری رہےں جبکہ 17کو اختتام پذیر ہوگئی تھےں، 14 نومبر کی شام لاڑکانہ اندرون سندھ سے 8 افراد پر مشتمل ہندو خاندان گردوارہ جنم استھان مےں ےاترا کیلئے موجود تھا کہ اس خاندان کا 14 سالہ بچہ آکاش پانی کے قرےب کی گئی بجلی کی تاروں سے الجھ گےا جس سے کرنٹ لگنے سے بچے کی موت واقع ہوگئی ، بجلی کی وائرنگ کے ناقص ترےن انتظامات کے باعث اےسا ہوا جبکہ انتظامات کو چےک کرنے والوں مےں گردواوہ جنم استھان کا کےئر ٹےکر عمران نبی اس دوران لاہور سے آئی اپنی گرل فرےنڈ کے ساتھ گردوارہ کے A بلاک کمرہ نمبر 3 مےں اپنی سالگرہ مےں مگن تھا اور مذکورہ خاتون 14 نومبر کی شام سے لےکر 15 تارےخ کی صبح تک گردوارہ مےں ہی قےام پذےر ہوئی تھی جبکہ اس خاتون کو گردوارہ مےں لانے اور باہر نکالنے کا کردار سکےورٹی گارڈ طاہر نے ادا کےا تھا ۔ دوسری طرف ہندو خاندان کے خاندانی سربراہ مےں شامل باپ سرےش کمار نے بتاےا کہ وہ نہاےت غرےب انسان ہے اور دھرم شالہ مےں ملازمت کرتا ہے جبکہ اس کی بےوی رےتا اسکی وہاں مدد کرتی ہے، اسکے 2 بچے ہیں جن میں اےک اس واقعہ مےں ہلاک ہوگےا ہے۔ اس نے مزید بتاےا کہ اس معاملے کے بعد اسکے خاندان کی گردوارہ مےں مدد نہےں کی گئی اور وہ آج بھی مالی مدد کے منتظر ہےں۔ ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ ہندو بچے آکاش کی موت کی تحقےقات قائم مقام چےئرمےن ڈاکٹر عطاءالرحمان اور اےڈےشنل سےکرٹری شرائن سےف کھوکھر کو خود تحقےقات کرنی چاہئے تھےں کہ بچے کی موت کے ذمہ دار کون ہےں؟ پانی کے قرےب بجلی کی بے ہنگم تاروں کا جال کےوں بچھاےا گےا تھا اور گردوارہ جنم استھان کے ذمہ دار کےئر ٹےکر عمران نبی نے ان تمام معاملات کا کےوں جائزہ نہےں لےا تھا۔ ان کوتاہےوں کے باعث ےہ ہولناک واقعہ پےش آےا لیکن سےکرٹری بورڈ فرےد اقبال نے متروکہ وقف املاک کے اےس ڈی او نعےم خان اور سب انجےنئر تصور کو معطل کردےا تھا جبکہ بجلی کی اس وائرنگ کے ذمہ دار پرائےوےٹ کمپنی ہے اور اسکے خلاف کوہی کاروائی نہےں کی گئی۔ دریں اثناءوفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین کیلئے ہندو بچے کی کرنٹ لگنے سے ہلاکت اور واقعہ کے ذمہ داروں کیخلاف فوری کارروائی ناگزیر ہوچکی ہے۔
باباگرونانک جنم دن تقریبات میں بچے کی کرنٹ لگنے سے ہلاکت، گردواوہ جنم استھان میں ناقص انتظامات کا ذمہ دار کےئر ٹےکر انضباطبی کارروائی سے محفوظ



















