فیض حمید پر چارج شیٹ کے بعد پی ٹی آئی کارویہ بدلا،خواجہ آصف

سیالکوٹ:(بیورورپورٹ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے فیض حمید پر چارج شیٹ کے بعد پی ٹی آئی کارویہ بدلا،اچانک مذاکرات کی طرف آنا شکوک و شہبات کو جنم دیتا ہے، عمران خان نے تمام قیادت پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا، یوٹرن لینا وطیرہ ہے،پی ٹی آئی کی جانب سے ماضی میں مذاکرات کی پیشکش پر تضحیک آمیز رویہ اختیار کیا گیا، اصرار کے باوجود جماعت اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کی حامی رہی، وقت کے جبر کی وجہ سے اپنی پالیسی میں تبدیلی لائی۔

انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہابحیثیت سیاسی ورکر مذاکرات کا حامی ہوں، پارلیمنٹ کی صورت میں مذاکرات کو فورم موجود ہے، پی ٹی آئی استعمال کرے، سپیکر چیمبر میں تحریک انصاف والے دن رات بیٹھے رہتے ہیں،بانی کی حمایت کے بغیر بات چیت کاکیا نتیجہ نکلے گا،وزیر دفاع نے کہا عمران خان بچنے کےلئے کسی تنکے کو بھی پکڑنے کو تیار ہیں، فضل الرحمن کے مدارس بل کا جلد ہی نکل آئے گا، تمام فریقین کے تیار ہونے تک معنی خیز مذاکرات نہیں ہوسکتے۔